Home sticky post 3 چیئرمین پی سی بی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات

چیئرمین پی سی بی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات

Share
Share

لاہور:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔

پاکستان کے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹریننگ کے دوران درپیش فٹنس اسکلز اور ڈائٹ پلان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور تمام اکیڈمیز تک ان نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل ٹریننگ کے لیے ٹرینرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، آپ پاکستان کے مستقبل کے اسٹارز ہیں، وسائل کی فراہمی پاکستان کرکٹ کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔

ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد علی، علی رضا، احمد دانیال، نثار احمد، محمد ابتسام، محمد سلمان، آفاق آفریدی، عبدالصمد، سعد مسعود، خواجہ نافع، معاذ صداقت، عرفات منہاس، مبصر خان، حیدر علی، حسان نواز، فیصل اکرم، طاہر بیگ اور قاسم اکرم شامل تھے۔

Share
Related Articles

امریکا کا میکسیکو کی سرحد پر مزید 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکا نے میکسیکو کی سرحد پر مزید 3 ہزار فوجی تعینات...

ملک بھر بارشوں کے نئے سپیل کی انٹری،بالائی علاقوں میں برفباری،موسم سرد

اسلام آباد ملک بھر بارشوں کے نئے سپیل کی انٹری، اسلام آباد،...

رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا

کراچی: رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا۔پہلا چاند...

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس...