Home سیاست جھوٹ فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہی لگیں گے ناں،سلمان اکرم راجا

جھوٹ فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہی لگیں گے ناں،سلمان اکرم راجا

Share
Share

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے وزیر اعظم کے مشیر پرویز خٹک پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹ فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہی لگیں گے ناں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کروائی جاتیں جب کہ عمران خان کی ہفتہ وار 2 ملاقاتیں آئینی حق ہے اور عدالتی حکم بھی موجود ہے۔ ہمارے لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 پر شیرافضل مروت کے بیان پر میں تبصرہ نہیں کروں گا۔ شیر افضل مروت کی پارٹی ممبر شپ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔ سب کو پتا ہے فارم 47 پر کون جیتا ہے۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ حکومت سے تو الیکشن سے متعلق رپورٹ اور صحافی برداشت نہیں ہورہے۔ سرور باری کے گھر اور دفتر پر حملہ ہوا۔ یہ دور جھوٹے بیانیے کا ہے، جبر کا موسم ہے۔ ہم اس جبر کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے وزیراعظم کے مشیر پرویز خٹک پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہی لگیں گے ناں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کے حوالے سے ہمارے پاس بہت مواد موجود ہے لیکن اس وقت کچھ آئیڈیل عدالتی صورتحال بھی نہیں، لہٰذا حکمت عملی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...