Home تازہ ترین امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا اسحاق ڈار کو فون، دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر شکریہ ادا کیا

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا اسحاق ڈار کو فون، دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر شکریہ ادا کیا

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے ٹیلی فون کال کی۔

امریکی مشیر برائے قومی سلامتی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی حکومت کی انسدادِ دہشت گردی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ اور تعریف کا پیغام پہنچایا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو ان کے عہدے کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ پاکستان اپنے دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

انہوں نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی سازوسامان کی واپسی کے صدر ٹرمپ کے اعلان کو سراہا۔

دونوں فریقین نے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ گفتگو میں تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی اور صحت کے امور پر مسلسل بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ باہمی تعاون کے وسیع تر ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے۔

Share
Related Articles

ہمارا واحد مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے، عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے...

پشاور ہائیکورٹ کا سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر اظہار برہمی

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو...

عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور

اسلام آباد:انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب...

پاک بحریہ کے جہاز کی انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق کموڈو 25 میں شرکت

راولپنڈی: پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری...