Home تازہ ترین دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکہ ،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکہ ،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

Share
Share

نوشہرہ:خیبر پختونخوا حکومت نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں مولانا حامدالحق اور دیگر 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ کا دورہ کیا اور جمعے کو دھماکے میں شہید مولانا حامد الحق کے لواحقین سے تعزیت کی اور مولانا حامد الحق اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کی نشان دہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور اگلے چند روز میں جے آئی آٹی کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، مولانا حامد الحق کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، شہید کی دینی اور سیاسی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی خدمت کے حوالے سے دارالعلوم حقانیہ کا اہم کردار رہا ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کی نشان دہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلے چند روز میں جے آئی آٹی کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور اس اندوہناک واقعے کی جڑوں تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے مجرمان تک پہنچنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں، مولانا حامد الحق کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، یہ دہشت گردی کے خلاف قوم کے اتحاد کی بنیاد بنے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ خود کش دھماکے کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی بھر پور مالی امداد کی جائے گی۔

Share
Related Articles

ہمارا واحد مقصد ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہے، عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے...

پشاور ہائیکورٹ کا سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر اظہار برہمی

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو...

عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور

اسلام آباد:انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب...

پاک بحریہ کے جہاز کی انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق کموڈو 25 میں شرکت

راولپنڈی: پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری...