Home sticky post 3 عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور

عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور

Share
Share

اسلام آباد:انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔ عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف سنگجانی جلسے کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراوٴ کے الزامات کے تحت دو مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عمر ایوب اور زرتاج گل اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں رہنماوٴں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔س

خیال رہے کہ سنگجانی جلسے کے دوران ہنگامہ آرائی کے باعث مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں جلاؤ گھیراوٴ اور توڑ پھوڑ کے الزامات شامل ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...