Home sticky post پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش

Share
Share

اسلام آباد:تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت اور سوشل میڈیا کی ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر، روٴف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق سوالات پی ٹی آئی قیادت کے سامنے رکھے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت نے ٹوئٹس اور جے آئی ٹی کے سوالات پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں بانی پی ٹی آئی کے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن ایف آئی اے آفس میں پیش ہوئے تھے۔اس موقع پر بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن سے ایف آئی اے نے تحقیقات کی تھی۔

Share
Related Articles

فرانس حماس کی مدد کر رہا ہے، ہم نہ رکیں گے نہ ہتھیار ڈالیں گے،اسرائیلی وزیراعظم

یروشلم :اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فرانس...

بھارتی جارحیت کے دوران ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف ہزرہ سرائی پر کارروائی

اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے دوران اندرون و بیرون ملک سے شوشل...

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسری بار ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی...