کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں کمی یا اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرے گی۔
ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی 6 اجلاسوں میں شرح سود 10 فیصد کم کر چکی ہے، مہنگائی کی شرح میں حکومتی تخمینہ سے زیادہ کمی انٹرسٹ ریٹ میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ جنوری 2025 کے آخری پیر کے روز سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ، بینک ریٹ 13 فیصد سے صرف ایک فیصد کم کر کے 12 فیصد کیا گیا تھا۔