Home سیاست وزیراعظم کا دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان

وزیراعظم کا دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم نے دنیا کے بہترین سکالرز اور ماہرین کو دانش یونیورسٹی میں مدعو کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔
دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش سکول کے بعد دانش یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے گی، یہ ادارہ نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
وزیراعظم نے دنیا کے بہترین سکالرز اور ماہرین کو دانش یونیورسٹی میں مدعو کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس کو اپلائیڈ سائنسز کی یونیورسٹی بنائیں گے، قوم کے بچے اور بچیوں کو بہترین تعلیم مل سکے گی، پاکستان اور دنیا میں بہترین اساتذہ اور ڈاکٹرز ہیں جن کو یہاں دعوت دیں گے، پاکستان کے اندر دانش یونیورسٹی کی طرح کا ادارہ پہلے کبھی نہیں بنا تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے کا تخمینہ 190 ملین پاوٴنڈ ہے، 190 ملین پاوٴنڈز سپریم کورٹ کے اکاوٴنٹ میں آئے، 190 ملین پاوٴنڈ کو بددیانتی سے ایسے اکاوٴنٹ میں بھیجا گیا جس کا پاکستان کے خزانے سے کوئی تعلق نہیں تھا، چیف جسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے یہ پیسہ حکومت پاکستان اور عوام کا ہے، حکومت جس طرح چاہے عوامی بہبود کیلئے یہ پیسہ استعمال کر سکتی ہے۔

Share
Related Articles

جعفر ایکسپریس حملہ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری 190 مسافر بازیاب، 30 دہشتگردہلاک

کوئٹہ : کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز...

سکولوں میں ”گڈ ٹچ بیڈ ٹچ“ بارے آگاہی دینے کا فیصلہ

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ’گڈ ٹچ بیڈ...

سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا ،جے آئی ٹی ٹیم نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کر لیا

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا پر جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے...

اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت،یرغمال افراد کی رہائی کا مطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ...