Home تازہ ترین وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
کوئٹہ آمد پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی، دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔
وزیراعظم محمد شریف کو سانحہء جعفر ایکسپریس کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم سیاسی رہنماوٴں اور عمائدین سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رابطہ کیا، وزیراعلیٰ نے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کی گئی...

کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اوٹاوا:جسٹن ٹروڈو کے ایک دہائی پر مشتمل اقتدار کا سفر ختم ہونے...

آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے،وفد کی یقین دہانی

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان پہلے اقتصادی...

وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم کردی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں باضابطہ طور...