Home sticky post 3 ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کا حکم امتناع ختم

ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کا حکم امتناع ختم

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر افسران کی پروموشن کا عمل روکنے کا حکم امتناع ختم کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس میں احکامات جاری کئے، عدالت نے ہائی پاور بورڈ کو ایف بی آر افسران کی پروموشن کیلئے ایک ماہ کا وقت دے دیا۔
عدالت نے حکم امتناع ختم کرتے ہوئے کہا کہ پروموشن بورڈ کی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی، آج عدالت نے سٹے ختم کر دیا، اب پروموشن بورڈ ایف بی آر افسران کی پروموشن کا ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔
درخواست گزار شاہ بانو کی پٹیشن کے بعد ایف بی آر نے 13 مارچ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
عدالت نے ان لینڈ ریونیو اور کسٹم افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے اجلاس بلانے کا حکم امتناع بھی ختم کر دیا۔
یاد رہے کہ 11 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر افسران کی پروموشن کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ بلانے کا حکم برقرار رکھا تھا جبکہ بورڈ کا اجلاس نہ بلانے کے حکم امتناع میں 14 مارچ تک توسیع کر دی تھی۔
ہائیکورٹ نے وکیل کے عدالتی سوالات کا جواب نہ دینے پر چیئرمین ایف بی آر کو طلب کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔
دوران سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر اوپر دیانتداری ہوگی تو پھر نیچے بھی ہوگی، اوپر ٹھیک نہ ہو تو نیچے بھی نہیں ہو سکتا۔

Share
Related Articles

وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ میں کی گئی...

کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اوٹاوا:جسٹن ٹروڈو کے ایک دہائی پر مشتمل اقتدار کا سفر ختم ہونے...

آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے،وفد کی یقین دہانی

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان پہلے اقتصادی...

وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم کردی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں باضابطہ طور...