جنوبی وزیرستان: لوئر جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکہ ہو گیا جس کے باعث متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کید وران مسجد میں ہوا، دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بھی زخمی ہو ئے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نیعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔