Home sticky post 3 26 نومبر احتجاج کیس، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

26 نومبر احتجاج کیس، بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔
بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت چوہدری عامر ضیا ایڈیشنل سیشن جج، ویسٹ نے کی، بشریٰ بی بی کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔
بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی، بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

Share
Related Articles

دی سمپسنز کارٹون کے تخلیق کار اسٹیو پیپون چل بسے

امریکی ٹیلی ویژن کی تاریخ کے سب سے مقبول اینیمیٹڈ سیریز ’’دی...

پاکستان اور جاپان کے درمیان فیصل آباد میں سمارٹ واٹر میٹرز کے نفاذ کے لئے معاہدہ طے

اسلام آباد :پاکستان اور جاپان کے درمیان فیصل آباد میں سمارٹ واٹر...

صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’ کرشمہ‘ قرار دے دیا

صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی...