Home sticky post 6 امریکا میں تیز رفتار ٹرک نے 17 گاڑیوں کوکچل ڈالا دیا، 5 افراد ہلاک

امریکا میں تیز رفتار ٹرک نے 17 گاڑیوں کوکچل ڈالا دیا، 5 افراد ہلاک

Share
Share

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر آسٹن میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ہائی وے پر گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔

جس کے نتیجے میں 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئیں۔ جائے وقوعہ سے 15 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے میں مجموعی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا جسے گرفتار کرکے 5 افراد کے قتل کے الزام میں تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر میں کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 5افرادجاں بحق

مظفرآباد:آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسافر کوسٹر گہری کھائی میں جا...

کرکٹ کینیڈا کے چیف ایگزیکٹیو پر چوری اور فراڈ کا چارج عائد

اوٹاوا: کرکٹ کینیڈا کے چیف ایگزیکٹیو سلمان خان پر چوری اور فراڈ...

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی،متعددعمارتیں ملبے کا ڈھیر، 10 افراد ہلاک

میزوری:امریکی ریاست میزوری میں طوفانی بگولوں (ٹورنیڈوز) کی تباہ کاریوں کے نتیجے...

سربیا میں حکومت مخالف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

بلغراد:سربیا میں صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف ملکی...