Home sticky post 4 امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی،متعددعمارتیں ملبے کا ڈھیر، 10 افراد ہلاک

امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی،متعددعمارتیں ملبے کا ڈھیر، 10 افراد ہلاک

Share
Share

میزوری:امریکی ریاست میزوری میں طوفانی بگولوں (ٹورنیڈوز) کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ کئی مکانات اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

پولیس اور موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ طوفان امریکی وسط مغرب اور جنوب مشرقی علاقوں میں رات بھر شدید تباہی مچاتا رہا۔

امریکی محکمہ موسمیات کے ماہر ڈیوڈ روتھ کے مطابق آرکنساس، الینوائے، مسیسیپی اور میزوری میں 26 طوفانوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، تاہم ان کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ الاباما اور مسیسیپی میں مزید شدید طوفانوں کا امکان ہے، جس میں 30 فیصد تک طوفانی بگولے بننے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں۔

حکام کے مطابق میزوری کے اوزارک کاؤنٹی میں بیکرزفیلڈ کے قریب 2 افراد اور بٹلر کاؤنٹی میں ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ دیگر 7 افراد مختلف علاقوں میں جاں بحق ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور فلوریڈا پین ہینڈل اور اٹلانٹا سمیت مزید مشرقی علاقوں کو آدھی رات تک متاثر کر سکتا ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...