Home sticky post 6 کرکٹ کینیڈا کے چیف ایگزیکٹیو پر چوری اور فراڈ کا چارج عائد

کرکٹ کینیڈا کے چیف ایگزیکٹیو پر چوری اور فراڈ کا چارج عائد

Share
Share

اوٹاوا: کرکٹ کینیڈا کے چیف ایگزیکٹیو سلمان خان پر چوری اور فراڈ کا چارج عائد ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کینیڈا کے چیف ایگزیکٹیو سلمان خان پر الزام ہے کہ 2014 اور 2016 کے دوران جب وہ کیلگری اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ لیگ کے صدر تھے تب مالی بے ضابطگی کی۔

پولیس نے بیان میں کہا کہ 2 افراد لیگ میں کم سے کم 2 لاکھ ڈالر کے ہیرا پھیری میں ملوث ہیں، یہ رقم لیگ انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن وغیرہ کے لئے لی گئی مگر یا تو یہ کام مکمل ہی نہیں کیا گیا یا پھر بہت ہی مہنگے داموں انتہائی ناقص چیزیں خریدی گئیں۔

دوسری جانب سلمان خان نے خود کو بے قصور وار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

معرکہ حق،حکومت کا کل قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور...

پی پی پی خیبرپختونخوا نے کوہستان میگا کرپشن کے خلاف نیب میں درخواست دائر کردی

پشاور:پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے کوہستان میں میگا کرپشن کے خلاف قومی...

آپریشن بنیان مرصوص ،پاکستان کی شاندار کامیابی سے متعلق قرارداد سینیٹ سے متفقہ طورپرمنظور

اسلام آباد:سینیٹ آف پاکستا ن نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی...