Home sticky post 5 آزاد کشمیر میں کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 5افرادجاں بحق

آزاد کشمیر میں کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 5افرادجاں بحق

Share
Share

مظفرآباد:آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسافر کوسٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جاتے ہوئے کوسٹر کو محمود گلی میں سڑک پر برف اور کہر کے باعث حادثہ پیش آیا، جہاں کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پھسلتی پھسلتی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

مقامی افراد اورامدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی آرمی اسپتال اور ایم ڈی ایس منتقل کر دیا ہے۔
ادھر وادی لیپہ کرناہ میں محکمہ شاہرات نے برف میں پھنسی دو گاڑیوں کے مسافروں کو ریسکیو کرکے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

علاقے میں تعینات مسلح افواج کے دستوں نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

Share
Related Articles

پاک فضائیہ نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی،شہباز شریف

کامرہ:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح...

غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں عدم تحفظ کے خدشات...

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے...