Home sticky post 3 پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج ،نامور ٹک ٹاکر گرفتار

پیکا قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج ،نامور ٹک ٹاکر گرفتار

Share
Share

راولپنڈی :الیکٹرانک کرائمزکے خلاف کارروائی کا اختیار ملنے کے بعد راولپنڈی میں پیکا قانون کے تحت ٹک ٹاکر کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کرلیا۔
راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ عسکری ادارے کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز پوسٹ کرنے پر درج کیا گیا۔
پولیس نے ٹک ٹاکر کے خلاف الیکٹرانک کرائمز کے الزام میں مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 505، پیکا ایکٹ 2016کی دفعہ 20کے تحت درج کیا گیا ہے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقدمے میں موٴقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم نے ٹک ٹاک اکاوٴنٹ پر حکومت، قومی اور عسکری اداروں اور انٹیلی جنس سربراہان کے خلاف بھی تضحیک آمیز ویڈیوز شیئر کر رکھی تھیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے اکاوٴنٹس کی ویڈیوز ظاہر کرتی ہیں کہ وہ ایک جماعت کا رکن ہے، سازش کے تحت حکومتی اداروں کے خلاف نفرت آمیز مواد شیئر کر رہا ہے۔
مقدمے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم عوام الناس میں حکومت کے خلاف انتشار، نفرت پھیلانا چاہتا ہے تاکہ حکومت اپنا اعتماد کھو بیٹھے۔

Share
Related Articles

شعیب ملک اور ثناء جاوید کے ہاں پہلے بچے کی متوقع،سوشل میڈیا پرخبریں گردش کرنے لگیں

کراچی :پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کے...

سپریم کورٹ کا اہم اقدام ، خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کر دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے خصوصی...

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا کیس، علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں بانی پی ٹی...

وزیراعظم وفد کے ہمراہ اہم دورے پرسعودی عرب روانہ

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی...