Home sticky post 3 امریکی محکمہ خارجہ کا ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردِ عمل سے انکار

امریکی محکمہ خارجہ کا ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردِ عمل سے انکار

Share
Share

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردِ عمل سے انکارکردیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس سے میڈیا بریفنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کیا گیاامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی۔اس معاملے پر چاہیں تو وائٹ ہاوٴس سے بھی پوچھ سکتے ہیں ۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر جواب دینے سے گریز کیا اس سے قبل 6 مارچ کی میڈیا بریفنگ میں بھی بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر ترجمان نے ردِ عمل نہیں دیا۔

Share
Related Articles

یوم شہادت حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

راولپنڈی /لاہور/کراچی : لاہور سمیت ملک بھر میں آج خلیفہ چہارم حضرت...

سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا،پاکستان

نیویارک :پاکستان نے اقوام متحدہ پرزور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کو...

عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار...

یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر پر قیدیوں کی سزاوٴں میں خصوصی کمی

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے...