Home sticky post 4 سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Share
Share

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 11 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 280.21 روپے سے کم ہو کر 280.10 روپے پر آگیا ہے۔

Share
Related Articles

صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت...

اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید کی تعطیلات...

پنجاب کابینہ اجلاس ،اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر سمیت اہم فیصلوں کی منظوری

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے...

جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

اسلام آباد:چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ...