Home تازہ ترین سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان لارجر بنچ میں شامل ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آوٴٹ آف شیڈول اور جیل مینوئل کے علاوہ بھی ملاقاتیں کرا رہے ہیں۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی، عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کہ عمران خان سے جیل ملاقاتوں کا کیا طریقہ کار ہے؟

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...