Home تازہ ترین حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، شاہد خاقان عباسی

حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، شاہد خاقان عباسی

Share
Share

لاہور: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی کی ناکام حکومت کی طرح یہ حکومت بھی پرانی غلطیاں دہرا رہی ہے، حکومت میں صلاحیت نہیں مسائل کو حل کر سکے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب تک حکومت بلوچستان کے لوگوں کی محرومی دور نہیں کرے گی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ان معاملات کی تہہ تک نہیں جائیں گے یہ ٹھیک نہیں ہونگے، ماضی میں جو غلطی ہوئی اس کو دہرانا نہیں چاہئے، اپوزیشن جماعت کا مطالبہ تھا تو پیرول پر بانی پی ٹی آئی کو لے جاتے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم نے ہمارے ساتھ الحاق کیا، سب مل کر ملک کی مشکلات دور کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

Share
Related Articles

اداکارہ سبینا فاروق کا بڑی گاڑیوں کے مالکان کو اخلاقیات اور صبر کا درس

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سبینا فاروق نے بڑی گاڑیوں...

شرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کیلئے حالات مزید بہتر ہوں گے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت...

حکومت کا جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے...

میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، زمین لرز اٹھی ،متعدد عمارتیں زمین بوس

نیپیدا:میانمار میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس کے جھٹکے بنگلہ...