Home sticky post ای سی سی اجلاس ، وزارت دفاع کے لیے 430 ملین روپے کی گرانٹ سمیت دیگر اہم گرانٹس کی منظوری

ای سی سی اجلاس ، وزارت دفاع کے لیے 430 ملین روپے کی گرانٹ سمیت دیگر اہم گرانٹس کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد:ای سی سی اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 430 ملین روپے کی گرانٹ سمیت دیگر اہم گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے لیے 2 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں میڈیا ہاوٴسز کے واجب الادا اشتہارات کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کرنے کے علاوہ وزارت دفاع کے لیے 430 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب میں ایس اے پی اسکیموں کے لیے فنڈز مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے لیے 250 ملین روپے کی منظوری، 1,000 بستروں پر مشتمل جدید طبی مرکز کے قیام کے لیے حکومتی سرمایہ کاری اور سپریم کورٹ کے احکامات پر آسٹریلوی کمپنی کو 24.556 ملین روپے کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کے لانگ ٹرم فنانسنگ فیسلٹی کے مرحلہ وار خاتمے کا فیصلہ بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی اجلاس میں ایگزیم بینک کو 330 ارب روپے کا ایل ٹی ایف ایف پورٹ فولیو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

Share
Related Articles

پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے سیز...

بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان سیز...

پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس ہیک، اہم ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش

بھارتی جارحیت کے جواب میں جہاں پاکستانی فورسز دشمن کو منہ توڑ...

پاکستان کے ڈرونز دن کے اجالے میں نئی دہلی میں نچلی پروازیں، بھارتی سکیورٹی فورسز کے ہوش اڑ گئے

راولپنڈی: پاکستان کے ڈرونز دن کے اجالے میں بھارت کے دارالحکومت دہلی...