Home sticky post 3 تیسراٹی 20 ، حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے فتح سمیٹ لی

تیسراٹی 20 ، حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے فتح سمیٹ لی

Share
Share

آکلینڈ: تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے حسن نواز کی شاندار سنچری کی بدولت 205 رنز پہاڑ جیسا ہدف پوار کر کے فتح سمیٹ لی۔
قبل ازیں قومی کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ
آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آوٴٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن سیفرٹ 19 کے انفراد سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
کیویز کی جانب سے مارک چیپمین نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 17، جیمی نیشم 3، مچل ہے 9 اور کائل جیمیسن بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے۔
کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے 18 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 31، ایش سودھی نے 10 اور جیکب ڈفی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ باوٴلر حارث روٴف نے 3، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور عباس آفریدی نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز جیتیں، ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ ہی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار...

یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر پر قیدیوں کی سزاوٴں میں خصوصی کمی

اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے...

دریائے جہلم سے ملنے والی لڑکے لڑکی کی لاشوں کی شناخت ہوگئی

دریائے جہلم سے ملنے والی لڑکے اور لڑکی کی لاشوں کی شناخت...

23مارچ پریڈ،اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2دن کےلئے بند

اسلام آباد/راولپنڈی:جڑواں شہروں میں مورخہ 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23...