Home sticky post 5 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ ڈے منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ارتھ ڈے منایا جارہا ہے

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھرمیں زمین سے محبت کے اظہار کا آج دن منایاجارہا ہے، ارتھ آور کے دوران رات کوروشنیاں ایک گھنٹے کیلئے بجھا دی جاتی ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی پائیداری اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا، اپنے پیغام میں کہتے ہیں غیر ضروری بتیاں بند کرنے سے توانائی کی بچت ہوتی ہے، قابل تجدید توانائی کے ذرائع اپنانے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری بتیاں بند کرنے سے قومی توانائی تحفظ کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، ایندھن بچانے والی گاڑیاں کو فروغ دینے سے قومی توانائی تحفظ مضبوط ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا زمین کی حفاظت کیلئے اجتماعی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات سے دو چار ہے، آج رات ساڑھے8 بجے غیر ضروری برقی آلات بند کریں، شہری ماحولیاتی تحفظ کی حمایت کی مہم میں بھر پور کردارادا کریں۔

Share
Related Articles

اسلام آباد کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا...

روسی خاتون صحافی یوکرین کی سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک

ماسکو:روس کے سرکاری ٹی وی کی صحافی اینا پروکوفیوا یوکرین کی سرحد...

وزیر ریلوے کا کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان

کوئٹہ:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال...