Home sticky post 5 یوم پاکستان،ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب

یوم پاکستان،ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب

Share
Share

اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدرمیں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

ایوا ن صدر میں سول اعزازات کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹوبھی موجود تھیں۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کوملک کیلئےبہترین خدمات پرنشان پاکستان بعدازوفات کا اعزاز دیا گیا، شہید ذوالفقار علی بھٹوکو ملک کیلئے شاندارخدمات پر اعلیٰ ترین سول ایوارڈنشان پاکستان عطاکیا گیا، شہید ذوالفقار علی بھٹوکا اعزازان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔

تقریب میں ایئرمارشل ریٹائرڈ راجہ شاہدحامد مرحوم کو گراں قدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیازعطاکیا گیا،نشان امتیاز ان کی بیوہ نورین شاہد نے موصول کیا، سلطان علی اکبرالاناکو مالیاتی شعبے میں گرانقدرخدمات پرنشان خدمت عطاکیا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ایس پی محمد اعجاز خان(شہید)کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا، اعجاز خان شہید کا اعزاز ان کی بیٹی نے وصول کیا، ڈی ایس پی علامہ اقبال(شہید)کوغیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا جو ان کی بیوہ صائمہ وہاب نے وصول کیا۔

اسی طرح ڈی ایس پی سردارحسین (شہید)کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا، کانسٹیبل جہانزیب(شہید)کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا،کانسٹیبل ارشادعلی(شہید)کوغیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا، ایڈیشنل ایس ایچ اوعدنان آفریدی(شہید)کوغیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا۔

اللہ رکھیو(شہید)کوتعلیم کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطاکیا گیا، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کوسول سروس میں شاندارخدمات پرہلال امتیازعطاکیاگیا، ڈاکٹر سید توقیر حسین نے مفادعامہ کے شعبے میں گرانقدرخدمات سرانجام دیں۔

Share
Related Articles

مودی کے وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو’ ’دہشت گردوں کی بہن“ قرار دے دیا

نئی دہلی :بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت...

کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں،صدرٹرمپ

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو...

جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

اسلام آباد:جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا...