Home sticky post 5 خیبرپختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

خیبرپختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

Share
Share

پشاور:خیبر پختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور ڈپٹی اٹارنی جنرل ون ثنا اللہ خان کو خیبر پختونخوا کا نیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفترسے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ مختلف نئے نام بھی جاری کردیے ہیں اور دفتر کے کئی افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ثنا اللہ خان کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان خیبر پختونخوا کی نئی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پیپلزلائز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر گوہر رحمان خٹک ڈپٹی اٹارنی جنرل ون کی حثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ( ن) سے تعلق رکھنے والے محمد عاطف نذیر ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹو اور اکبر یوسف ڈپٹی اٹارنی جنرل تھری اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان کی اسامیوں پر بھی نئے تعیناتیاں کی گئی ہیں۔

بیرسٹر راحت علی خان نحقی کوایک بار اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے، دیگر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات ہونے والوں میں اشفاق خلیل، فصیح اللہ، تیورخان، فرہاد علی اور اشفاق احمد شامل ہیں۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ: ترکیہ نے آخری لمحات میں امریکہ کو 2-3 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی

گروپ ڈی میں ترکیہ کی سنسنی خیز کامیابی لاس اینجلس: فیفا ورلڈ...

اسرائیلی فوجی پروازیں ایران کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ، تہران کا مؤثر جواب دینے کا اعلان

ایران کا اسرائیلی فوجی پروازوں پر سخت مؤقف تہران: ایرانی خاتم الانبیاء...

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو "کربلا” میں تبدیل کر دیا، حریت قیادت کا الزام

یومِ عاشورہ پر حریت قیادت کا پیغام سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی...