Home تازہ ترین شیر افضل مروت کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

شیر افضل مروت کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

Share
Share

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو ملاقات میں رکاوٹ ڈالتے ہیں، جب بانی پی ٹی آئی عمران خان بلائیں گے تب ملاقات کیلئے جاوٴں گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 26 نومبر کی معافی کیوں مانگیں؟ 26 نومبر کو گاڑیاں بھی ہماری چھینی گئیں اور مقدمات بھی ہم پر بنائے گئے، تحریکِ انصاف کی پوری قیادت مقدمات میں نامزد ہے، کسی دن پی ٹی آئی کا کوئی ایک رہنما عدالت ہوتا ہے تو کسی دن دوسرا عدالت پیش ہوتا ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا کسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں، کوئی ملے تو سلام دعا کر لیتا ہوں۔

Share
Related Articles

نامور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز تنازع میں پھنسنے وی لاگر رجب بٹ کی حمایت میں سامنے آگئے

پاکستان کے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز حال ہی میں نئے پرفیوم کے...

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان ایک بار پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر علیمہ خان ایک...

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات 6 اپریل تک ہوں گی

لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات کا باقاعدہ...

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر ٹی 20 سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی

ویلنگٹن: پانچویں اور آخری ٹی 20 میں بھی میزبان نیوزی لینڈ نے...