Home تازہ ترین آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،سیاسی و عسکری شخصیات کی شرکت

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،سیاسی و عسکری شخصیات کی شرکت

Share
Share

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی، نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق آرمی چیفس جنرل(ر) اشفاق پرویز کیانی، جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم انجم ، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر ملکی قیادت نے جنرل عاصم منیر سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، جنازے میں سینئر سیاسی و عسکری شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

سعودی عرب عید الفطر کا چاند نظر آگیا اس طرح کل بروز...

بانی پی ٹی آئی کےعید پر پہننے کے لئے کپڑے اڈیالہ جیل پہنچا دئیے گئے

راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا سامان...

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتادی

معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ...