ویلنگٹن: پانچویں اور آخری ٹی 20 میں پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 میچ ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میزبان نیوزی لینڈ کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
اوپنرز پاکستان کو جارحانہ آغاز دینے میں ناکام رہے، حسن نواز ایک مرتبہ پھر صفر جبکہ محمد حارث 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف اور عثمان خان 7، 7، عبدالصمد 4، جہانداد خان ایک، سفیان مقیم صفر پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ شاداب خان نے 28 اور کپتان سلمان آغا نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 5، جیکب ڈفی نے 2 جبکہ بین سیئرز اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کا فیصلہ کیا اور اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان ا?غا نے کہا کہ ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نئے لڑکوں کو موقع دینے کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش ہو گی میچ میں فتح حاصل کریں اور پھر ون ڈے سیریز جیتیں۔
ٹیم سے فاسٹ باوٴلر شاہین شاہ ا?فریدی، ابرار احمد، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ اور عباس ا?فریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم میں عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، سفیان مقیم اور محمد علی کو شامل کیا گیا ہے۔
قومی سکواڈ میں کپتان سلمان علی ا?غا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث روٴف، سفیان مقیم اور محمد علی شامل ہیں۔
کیوی ٹیم کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچل ہے، ایش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اوورکے پر مشتمل ہے۔