Home تازہ ترین روسی خاتون صحافی یوکرین کی سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک

روسی خاتون صحافی یوکرین کی سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک

Share
Share

ماسکو:روس کے سرکاری ٹی وی کی صحافی اینا پروکوفیوا یوکرین کی سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہو گئیں۔

چینل ون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل ون کی جنگی نامہ نگار اینا پروکوفیوا اپنے صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران زندگی کی بازی ہارگئیں۔

چینل کی ٹیم روسی سرحد کے اندر بیلگوروڈ کے علاقے میں بارودی سرنگ کا نشانہ بنی۔ اس دھماکے میں کیمرہ مین دمتری وولکوف زخمی ہو گئے۔ چینل کے مطابق اینا پروکوفیوا کی عمر 35 سال تھی اور وہ 2023 سے یوکرین جنگ کی کوریج کر رہی تھیں۔

ان کا آخری سوشل میڈیا پوسٹ منگل کے روز ٹیلیگرام پر کیا گیا تھا، جس میں وہ فوجی وردی میں ملبوس، سر پر کیمرہ لگائے ایک جنگل میں کرسی پر بیٹھی نظر آ رہی تھیں۔

اس پوسٹ کے ساتھ طنزیہ انداز میں کسی نامعلوم سرحد پر ملک 404 کے قریب لکھا گیا تھا، جو 404 فائل ناٹ فاؤنڈ انٹرنیٹ ایرر کے حوالے سے ایک اصطلاح ہے جسے کریملن نواز عسکری بلاگرز یوکرین کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جنگ کے دوران روسی صحافی جان کی بازی ہارے ہیں۔ پیر کے روز بھی روس کے پرو کریملن اخبار ازویستیا کے ایک جنگی نامہ نگار یوکرین کے خارکیف ریجن میں ہلاک ہو گئے تھے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے مطابق فروری 2022 میں ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک کم از کم 21 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

جرمن سفیرکی عید کے روز شلوار قمیض پہن کر پاکستان مونومنٹ آمد،عید مبارک کا خصوصی پیغام بھی دیا

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر عید کے روز شلوار...

آرمی چیف کا وانا، ڈی آئی خان کا دورہ، مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائی

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے عید الفطر کے...

وزیراعظم شہباز شریف کی اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا آمد ، نواز شریف سے ملاقات

لاہور:وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے...

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔...