Home sticky post 6 رمضان المبارک ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے، امام کعبہ

رمضان المبارک ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے، امام کعبہ

Share
Share

امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کے خطبے میں تقویٰ اختیار کرنے اور تزکیہ نفس پر زور دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے اپنے خطبے میں کہا کہ روزے اللہ کی رحمتیں اور مغفرت سمیٹنے کا نادر و نایاب موقع ہے۔

شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے کہا کہ ہر مسلمان کو اس ماہ روزے رکھ کر اللہ کی رحمت اور مغفرت طلب کرنا چاہیے۔

امام کعبہ نے خیرات اور صدقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستحقین میں خوراک کی تقسیم اللّٰہ کی خوشنودی اور قربت کا ذریعہ بنتی ہے۔

شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے مزید کہا کہ ماہ رمضان کے آخری ایام میں عبادات میں مشغول ہونا دعاؤں کی قبولیت کی سیڑھی ہے۔

امام حرم نے کہا کہ ماہ رمضان میں عبادات اور صدقہ و خیرات سے ایمان نہ صرف تازہ دم ہوتا ہے بلکہ اسے تقویت ملتی ہے اور یہ تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...