Home sticky post 6 کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

Share
Share

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں آئل ریفائنری کے قریب لگنے والی خوفناک آگ پر کئی گھنٹوں بعد بھی تاحال قابو نہ پایا جا سکا، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر گیس پائپ لائن میں لگنے کے باعث پھیلی تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ کے باعث قریبی علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس سے مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔
فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا، پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ آگ آئل ریفائنری سے دور لگی ہے جبکہ سوئی سدرن کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔
فائر آفیسر محمد ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ بجھانے نے کیلئے شہر بھر سے ٹینڈر طلب کر لئے گئے ہیں، پانی کی پائپ لائن کی بورنگ کے دوران گیس لائن کو نقصان پہنچا، آگ پراسرار ہے یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ کونسی لائن متاثر ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ آگ پر پانی پھینکا جا رہا ہے وہ دوبارہ اڑ کر واپس آ رہا ہے، ایس ایس جی سی کے عملے کو طلب کر لیا گیا ہے ، کسی ڈمپر یا ہیلی کاپٹر کے ذریعے مٹی پھینکنے کی ضرورت ہے۔
ادھرگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف فائر آفیسر سے رابطہ کر کے ہدایت کی ہے کہ آگ پر فوری قابو پایا جانا چاہیے۔

Share
Related Articles

امریکا میں نصف صدی بعد”اونی شیطان”نامی نیا پھول دریافت

ٹیکساس: امریکا میں نصف صدی بعد نیا پھول دریافت کر لیا گیا۔امریکی...

اعظم سواتی کی ملاقات فہرست کے مطابق کرائی گئی، ترجمان بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی...

عمران خان اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئی

راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی سے...

علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو پن بجلی منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے خط لکھ دیا

پشاور/اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم...