Home sticky post عید الفطر،وزیراعظم کے مختلف عالمی رہنماوٴں سے ٹیلیفونک رابطے، عید کی مبارک باد دی

عید الفطر،وزیراعظم کے مختلف عالمی رہنماوٴں سے ٹیلیفونک رابطے، عید کی مبارک باد دی

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر مختلف عالمی رہنماوٴں سے ٹیلیفونک رابطے کئے اور عید کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، ملائیشیا کے وزیراعظم سری انور ابراہیم اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ، قازقستان اور ترکمانستان کے صدور سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماوٴں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، عالمی رہنماوٴں سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعلقات کوفائدہ مند اقتصادی اشتراک میں بدلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے وزیراعظم جنرل من آنگ ہلینگ سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلہ متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کیلئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...