Home sticky post 2 وزیراعظم سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں ، ملکی ترقی اور سیکیورٹی امور پرگفتگو

وزیراعظم سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں ، ملکی ترقی اور سیکیورٹی امور پرگفتگو

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے اہم شخصیات نے ملاقاتیں کیں ، ملکی ترقی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں ملکی ترقی، امن و امان اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور بلوچستان میں جاری اقتصادی، سماجی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں وفاقی حکومت کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی، اور سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کو بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے وزیراعظم سے ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی انتظامات، افغان باشندوں کی واپسی کے عمل اور متعلقہ وزارت کے امور پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...