Home تازہ ترین بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

Share
Share

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے پی کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف نے ملاقات کی، اس دوران علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف نے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کی جس پر عمران خان نے نیم رضامندی ظاہر کی تاہم انہوں نے دونوں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی اجازت دے دی۔

علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی جارحانہ پالیسی کی جانب بھی بانی چیئرمین کی توجہ دلائی۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، اس حوالے سے اطلاعات یہ تھیں کہ خود عمران خان کچھ وجوہات کے سبب ان سے ملنا نہیں چاہ رہے تھے۔

ادھر اڈیالا جیل کے اطراف سکیورٹی سخت اور اضافی نفری بھی تعینات ہے، گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔

Share
Related Articles

بچوں کی ذہنی صحت متاثر کرنے کا الزام، یوٹیوب کو قانونی چیلنج کا سامنا

فلوریڈا: گوگل کی ملکیت والے ویڈیو پلیٹ فارم YouTube کو بچوں کی...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر ملیں گے، آئی او سی کا بڑا اعلان

لوزان: International Olympic Committee نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے...

اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب کے مرکزی بن گورین...

سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی، تامل ناڈو

تامل ناڈو: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے ماں اور بچے...