Home sticky post 2 صدرٹرمپ نے پاکستان سمیت 25 ممالک پر جوابی ٹیکس عائدکردیا

صدرٹرمپ نے پاکستان سمیت 25 ممالک پر جوابی ٹیکس عائدکردیا

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے ٹیرف جنگ کو دنیا بھر میں پھیلا دیا، پاکستان سمیت 25 ممالک پر جوابی ٹیرف لگا دیا۔
امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے، امریکا بھارت پر 26، چین پر 34، یورپی یونین پر 20 فیصد ٹیرف عائد کرے گا، سعودی عرب، قطر اور افغانستان پر دس، دس فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بنگلا دیش پر37، جاپان پر 24، اسرائیل پر 17 اور برطانیہ پر 10 فیصد ٹیرف عائد کریں گے، گاڑیوں کی درا?مد پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کریں گے، جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کیلئے اچھا ہو گا، دوسرے ممالک کے ٹیرف سے امریکا کو نقصان پہنچا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے، محصولات سے حاصل رقم کو اپنے ٹیکسوں کو کم کرنے کیلئے استعمال کریں گے، برسوں امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا، دوسری قومیں طاقتور بن گئیں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اب امریکا کی خوشحالی کی باری ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو ا?رڈر پر دستخط بھی کر دیئے۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...