Home sticky post 2 پاکستان کے اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں پر استقبالیہ

پاکستان کے اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں پر استقبالیہ

Share
Share

نیویارک: پاکستان کے اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں پروقار الوداعی استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔
استقبالیہ میں مستقل مندوب منیر اکرم کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اور سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
تقریب میں شرکت پر نئے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کا بھی پرتپاک استقبال کیا گیا، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ منیر اکرم کی بطور سفیر خدمات کو ہمیشہ سراہتے رہیں گے اور ان کے کام سے حاصل کردہ تجربات کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے۔
استقبالیہ تقریب میں پاکستان کے مختلف سفارتی عہدیداروں اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور منیر اکرم کی خدمات کی تعریف کی، عاصم افتخار احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کی اقوام متحدہ میں مزید فعال اور مضبوط نمائندگی کے لئے کام کریں گے۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...