Home #ٹرینڈ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، لارجر بنچ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، لارجر بنچ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کے لارجر بنچ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین و دیگر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔
سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ 24 مارچ کو لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا جس کے مطابق منگل اور جمعرات ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جیل حکام و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔

Share
Related Articles

امریکا میں غیر قانونی جوئے اور منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک شکنجے میں آگیا، پاکستانی نژاد ماسٹر مائنڈ گرفتار

ہیوسٹن:امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں جوئے اور منی لانڈرنگ کا...

اسرائیل سمیت پورا خطہ فلسطینیوں کا قانونی و فطری حق ہے، فلسطین کانفرنس کا متفقہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد:قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے...

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بہت...

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف کی منظوری مل گئی

اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور...