Home تازہ ترین پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے مطابق ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما، اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے، جنہوں نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا اور قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، ملک کی خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خودمختار تشخص دیا جبکہ اُن کی قیادت میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی۔

آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی، مزدوروں، کسانوں، اور پسے ہوئے طبقے کو حقوق دیے ، انہیں بااختیار بنایا، اُن کے اقدامات کی بدولت تعلیم، صنعت، اور دفاعی شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔

صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے، پاکستان کی خودمختاری، جمہوریت، اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے جبکہ بھٹو کے وژن کے مطابق ملک کو ترقی یافتہ، خود مختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دیدی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے افتتاحی میچ میں...

بلاول بھٹو آئندہ پاکستان کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

لاہور:گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی...

چین نے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیرف لگا دیا، شرح 125 فیصد تک پہنچ گئی

واشنگٹن/بیجنگ:ڈونلڈ ٹرمپ کی بے لگام تجارتی جنگ کے جواب میں چین نے...

پاک فوج کے 166 افسروں اور جوانوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات عطا

راولپنڈی:راولپنڈی کور کے 166 افسروں اور جوانوں کو قوم کے لیے ان...