Home sticky post 6 واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ پرائیویسی سے متعلق نیا فیچر متعارف

Share
Share

کیلیفورنیا: واٹس ایپ چیٹس شیئرنگ کو محدود کرنے اور صارف کی کمیونیکیشن میں رازداری کے حوالے سے ایک نیا فیچر شامل کرنے جا رہا ہے۔

یہ نیا فیچر مستقبل کے اپ ڈیٹ میں ریلیز کیلئے شیڈول ہے جو اینڈرائیڈ 2.25.10.14 میں واٹس ایپ بیٹا کے طور پر گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہوگا۔

مقبول میٹا کی ملکیت والی انسٹنٹ میسجنگ ایپ کا نیا ایڈوانس چیٹ پرائیویسی فیچر صارفین کو فون کے میڈیا کو ڈیوائس گیلری میں خود بخود محفوظ ہونے سے روکنے کی اجازت دے گا۔

تاہم خیال رہے کہ یہ فیچر پہلے ہی سے غائب ہوجانے والی چیٹس کے پر لاگو تھا تاہم اب واٹس ایپ اب اسے ان صارفین تک بڑھا رہا ہے جو مستقبل میں اختیاری ایڈوانس چیٹ پرائیویسی فیچر کو فعال کریں گے۔

یہ خصوصیت پرائیویسی کے تحفظات کا ایک سیٹ پیش کرے گی بشمول چیٹ کی پوری تاریخوں کو برآمد کرنے پر پابندیاں، یہ واٹس ایپ کو چیٹ ہسٹری ایکسپورٹ کو روکنے کے قابل بھی بنائے گا جس میں ان صارفین کے چیٹس شامل ہوں گے جنہوں نے اس سیٹنگ کو فعال کیا ہوگا۔

اس سے نجی چیٹس کو محفوظ رکھنے اور ڈیٹا کی غیر مجاز منتقلی کو روکنے میں مدد ملے گی۔

Share
Related Articles

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 اپریل تک آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 20 اپریل...