Home sticky post امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے استفادہ کریں،شہباز شریف

امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے استفادہ کریں،شہباز شریف

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے استفادہ کریں۔دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

شہباز شریف سے سے ایرک میئر، سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی قیادت میں امریکی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے۔

وزیراعظم نے فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے، امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔

دوطرفہ تناظر اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری میئر نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی وسیع استعداد کا اعتراف کیا اور امریکی کمپنیوں کی جانب سے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امریکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10 ،ملتان سلطانزکے 229 رنز کےہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری

ملتان:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان...

پی ایس ایل 10،ملتان سلطانز کی لاہور قلندر کیخلاف بیٹنگ جاری

ملتان:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان...

وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں ہونگی

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر...

بانی تحریک انصاف کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کے بیانات...