Home sticky post وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے خط کا وفاق نے تاحال کوئی جواب نہیں آیا،بیرسٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے خط کا وفاق نے تاحال کوئی جواب نہیں آیا،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے خط کا وفاق نے تاحال کوئی جواب نہیں آیا، خط میں ضم اضلاع کے فنڈز کے پی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع خیبر پختون خوا کا حصہ بن چکے ہیں، ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز خیبر پختون خوا کو منتقل کیے جائیں، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ضم اضلاع کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ناگزیر ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ وفاق نے ضم اضلاع کی ترقی میں کے پی کا ساتھ دینے کے بجائے فنڈز روک دیے ہیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ...

پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دیں گے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ...

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...