Home #ٹرینڈ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ٹریفک حادثات ، 5 افراد جاں بحق ، 25 زخمی

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ٹریفک حادثات ، 5 افراد جاں بحق ، 25 زخمی

Share
Share

ہری پور، شیخوپورہ: خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ٹریفک حادثات کے دوران 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہری پور میں شاہ مقصود کے مقام پر گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے، بس کے ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 3 غیر ملکی بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر چودھری سٹاپ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں، واقعے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے...

حکومت کا ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل...

مالدیپ کا بڑا اقدام ،اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

مالے:مالدیپ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی...

ون ڈے فارمیٹ میں گیندوں سے متعلق قانون میں تبدیلی متوقع

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ فارمیٹ میں بیٹرز اور...