اسلام آباد:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنتِ عمان کے وزیرِ خارجہ، سید بدر بن حمد بن حمود البوسعدی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، ٹیلی فونک گفتگو میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
گفتگو میں علاقائی اور بین الاقوامی امور، بالخصوص باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔