Home highlight قومی ائیر لائن کی نجکاری، وفاقی حکومت کا درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

قومی ائیر لائن کی نجکاری، وفاقی حکومت کا درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں 24 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی۔

نجکاری کمیشن نے بتایا کہ اس عمل میں صرف سنجیدہ سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کے لیے پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ نج کاری کے لیے پی آئی اے کے 51 فیصد سے 10 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے، نج کاری کے عمل میں ملازمین کا تحفظ اور سروس اسٹرکچر برقرار رکھا جائے گا۔

اس ضمن میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے اثاثوں اور مالی حیثیت کا جائزہ جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا، درخواستوں کی جانچ پڑتال ستمبر 2025 تک اور نج کاری کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

نج کاری کمیشن نے بتایا کہ پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ صرف سنجیدہ سرمایہ کار ہی اہل ہوں۔

حکام کے مطابق پری کوالیفکیشن میں سرمایہ کار کمپنیوں کو ملٹی ایئر ریونیو کی شرط پوری کرنا ہوگی، یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بن چکی ہے اور خلیجی ریاستوں اور ترک ایئر لائن سمیت متعدد اداروں کی جانب سے دلچسپی متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار کلین پی آئی اے کا ماڈل اپنایا گیا ہے اور حکومت پہلے ہی پی آئی اے کا قرضہ اپنے ذمہ لے چکی ہے، وفاقی کابینہ نج کاری کمیشن کی سفارش پر نج کاری کی منظوری دے چکی ہے۔

Share
Related Articles

جنگ کا ساتواں روز: ایران کا کلسٹر بموں سے لیس خیبر شکن میزائل سے تل ابیب پر حملہ

تہران، واشنگٹن: مشرق وسطیٰ میں جنگ کے ساتویں روز ایرانی پاسداران انقلاب...

ایران کیخلاف جنگ غیرقانونی اور جھوٹ پر مبنی ہے، امریکی سینیٹرز کی ٹرمپ پر سخت تنقید

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹر ایلزبتھ وارن نے ایران کے خلاف...

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملے، 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

تہران: خلیجی ممالک میں امریکا کی بیشتر تنصیبات ایران کے نشانے پر...

ایران پر اسرائیلی حملے کے پس پردہ بھارت کا منافقانہ کردار بے نقاب

انتہا پسند سفاک مودی نے اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھانے کیلئے...