Home highlight چین کا پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

چین کا پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کے راستے کو اپنائیں۔
چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کے راستے کو اپنائیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے، بھارت نے اس واقعے کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل اور مختلف اقدامات اٹھائے تھے۔
جواب میں پاکستان نے بھی بھرپور حکمت عملی اپناتے ہوئے بھارت سے ہر قسم کی تجارت، پاکستانی فضائی حدود کو بھارتی ایئرلائنز کے لیے مکمل بند جبکہ بھارتی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
پہلگام میں پیش آئے حملے کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی اور اس حوالے سے موٴثر سفارت کاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے وزرائے خارجہ سے نائب وزیر اعظم نے رابطہ کر کے صورت حال سے آگاہ کیا۔

Share
Related Articles

جہانگیر خان بھی بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر نالاں

کراچی:سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو...

خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ...

ملک بھر کے 44 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:ملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں...