Home تازہ ترین ڈی جی آئی ایس پی آرکی بھارتی فالس فلیگ آپریشن، پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق پریس بریفنگ جاری

ڈی جی آئی ایس پی آرکی بھارتی فالس فلیگ آپریشن، پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق پریس بریفنگ جاری

Share
Share

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی بھارتی کشیدگی کے معاملے پر اہم پریس کانفرنس جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلارہا ہے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے، حال ہی میں چار بھارتی دہشت گردوں کی شناخت ہوئی ہے جو پاکستان میں ٹیرر فنانسنگ اور ٹیررازم میں ملوث ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جہلم بس اسٹینڈ سے ڈھائی کلو گرام کا بم برآمد ہوا، پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے بھارتی ہینڈلرز کی واٹس ایپ چیٹ پکڑی گئی ہیں جن کا فرانزک جاری ہے۔ اس موقع پر انہوں ںے یہ وائس میسجز شرکا کو سنائیں جن میں دہشت گردی فنانسنگ سے متعلق بات کررہے تھے، شہریوں کے قتل عام کی بات کررہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہینڈلر کا نام سکھوندر ہے جو بھارتی فوج میں صوبے دار ہے، بھارتی ساختہ ڈرون پکڑا گیا جس سے دس لاکھ روپے برآمد ہوئے، ان وائسز میں بھارتی میجر خود کہہ رہا ہے کہ ہم لاہور تک کام کررہے ہیں، یہ را نہیں کہہ رہی یہ بھارتی آرمی کہہ رہی ہے، یہ ٹیرر فنانسنگ کی ایک مثال ہے ایسے متعدد واقعات ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...