Home sticky post 3 سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی

Share
Share

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل نے کہا اعجاز چوہدری 11 مئی 2023 سے گرفتار ہیں، سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

بعدازاں عدالت نے اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

Share
Related Articles

پاکستان کا 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی :پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی...

نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکہ،آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی

میں زخمی ہونے والے مزید 5 افراد نجی اسپتالوں میں دوران علاج...

پاکستانی قوم متحد ، وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے...