Home sticky post 4 پاکستان کا 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

Share
Share

راولپنڈی :پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ یہ تجربہ مشق “انڈس” کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلووٴں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام مسلح افواج کے سربراہان نے تجربے میں حصہ لینے والے افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی۔
رہنماوٴں نے پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی سلامتی کے تحفظ اور موٴثر دفاعی صلاحیت کے حامل ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کا دورہ مختصر کرکے...

پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کر دیا

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے یو این سیکورٹی کونسل...

صدر ٹرمپ نے بھارت کے پاکستان پر حملوں کو شرمناک قرار دے دیا

واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر...