Home sticky post 3 بھارتی فوج کا غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاوٴنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ

بھارتی فوج کا غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاوٴنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ

Share
Share

اسلام آباد: بھارتی فوج نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاوٴنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔مذموم منصوبے کا مقصد پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ایک اور من گھڑت کہانی بنانا ہے، ان افراد سے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیسیوں پاکستانی جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، بھارت نے معصوم پاکستانیوں کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاوٴنٹرز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنایا ہے، مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ منصوبے کے مطابق بھارتی میڈیا کو پہلے ہی ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کر دی جائیں گی، بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد کو پاکستان سے آنے والے دہشت گرد ظاہر کرے گا۔

مذموم منصوبے کا مقصد پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ایک اور من گھڑت کہانی بنانا ہے، ان افراد سے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ 29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی 723 پاکستانی افراد جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں کی تفصیلات بتا چکے ہیں، اسکے علاوہ 56 ایسے پاکستانی افراد بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً اپنی حراست میں رکھے ہیں۔

ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی 29 اور 30 اپریل کی پریس کانفرنس میں بتا چکے ہیں، ان بھارتی حراست میں رکھے گئے افراد کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور جارحیت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے دو شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے بارڈر کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے ظلمانہ طریقے سے فیک انکاوٴنٹر میں مار دیا تھا، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاوٴنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بد نام زمانہ ہے، پہلگام فالز فلیگ کی ناکامی کے بعد بھارت مکمل طور بھوکھلا چکا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...